بھٹکل 25/نومبر(ایس او نیوز) کمٹہ میں منعقدہ اُترکنڑا ڈسٹرکٹ لیول اسپورٹس مقابلوں میں انجمن حامیئ مسلمین بھٹکل کے تحت چلنے والے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوراسکول کا ایک طالب علم ریاستی سطح پر مقابلے کے لئے منتخب ہوا ہے۔
اسکول سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق محمد ریان ابن اسماعیل شیخ نے پول والٹ میں ڈسٹرکٹ سطح پر اول انعام حاصل کیا۔ جس کے ساتھ ہی اب وہ دھارواڑ میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کا اہل قرار پایا ہے۔ جبکہ محمد انیس ابن محمد الیاس نے ہیمر تھرو میں ڈسٹرکٹ سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
انجمن کے صدر، جنرل سکریٹری،اسکول ہیڈماسٹر اوراسٹاف نے کامیاب طلباء کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔